ایکنا نیوز- وزارت ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق خانہ فرہنگ حیدرآباد کے سرپرست مھدی خطیب سے اصغریہ طلباء تنظیم کے وفد نے ملاقات کی
ملاقات میں طلباء تنظیم کے نمایندوں نے جوانوں کی اسلامی اور فکری تربیت کے حوالے سے تنظیم کی کوششوں کے حوالے سے پروگراموں کا زکر کیا
خانہ فرہنگ کے سرپرست مھدی خطیب نے تربیتی پروگراموں پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : امید ہے کہ تنظیم ظہور امام کی راہ ہموار کرنے لیے قرآن اور اسلامی معارف کی مدد سے موثر طور پر جوانوں کی تربیت کرے گی۔
مھدی خطیب نے سیرت اہل بیت (ع)اور اسلامی تعلیمات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی فکری تربیت میں افکار امام خمینی(ره) اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور اسکے علاوہ شہد مرتضی مطہری کی کتابیں اور رہبر انقلاب کے فرمودات جوانوں کی رہنمائی میں موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔