لبنان؛ علامه نابلسی کی جانب سے شیعوں کے حوالے سے سعودی پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست

IQNA

لبنان؛ علامه نابلسی کی جانب سے شیعوں کے حوالے سے سعودی پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست

11:19 - June 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3310011
بین الاقوامی گروپ: جبل العامل علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ شیعہ پالیسی پر سعودی کو نظر ثانی کی ضرورت ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «slabnews»،کے مطابق لبنان کے جبل العامل علماء کونسل کے سربراہ اور  مدرسہ امام صادق(ع)  کے پرنسپل آیت‌الله عفیف نابلسی نے سعودی عرب میں شیعہ مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : شیعوں کے خلاف تکفیری تبلیغات کو نہ روکنا دھماکوں اور دہشت گردی کی اصل وجہ ہے
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو اور واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں ۔
لبنانی عالم دین نے سعودی اسکالروں اور سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں شیعوں کے ساتھ رویے پر نظر ثانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شیعہ مخالف زہریلا پرپیگنڈہ جاری رہا اور تکفیریوں کو نہ روکا گیا تو صورتحال بگڑ سکتی ہے لہذا ضروری ہے کہ رویے میں تبدیلی کو اہمیت دی جائے ۔

3309862

ٹیگس: شیعہ ، سعودی ، لبنان ، عالم
نظرات بینندگان
captcha