ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی میں بیرونی میڈیا شعبہ کے ڈائیریکٹر محمد منصور کوشش نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ کی چھبیسویں برسی کے اجتماعات کی کوریج دینے کے لئے چھبیس نشریاتی ادارے تہران آئے ہیں- انہوں نے کہا کہ جاپان، برطانیہ، امریکہ اور دیگر متعدد ممالک کے نشریاتی ادارے، چار جون کو ایران سے امام خمینی قدس سرہ کی چھبیسیوں برسی کے اجتماعات کے بارے میں عالمی سطح پر خبریں اور رپورٹیں بھیجیں گے- انہوں نے کہا کہ سترہ ممالک کے صحافی، ایران آئے ہیں-
قابل ذکر ہے کہ چار جون کو امام خمینی(رہ) کی چھبیسویں برسی کی مناسبت سے سارے ایران میں اجتماعات منعقد ہوں گے اور سب سے بڑا اجتماع تہران کے جنوبی علاقے میں واقع حضرت امام خمینی قدس سرہ کے مزار میں منعقد ہوگا۔