ایکنانیوز- مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے آج بمورخہ 5 جون 2015 ، سہ پہر 4:30 بجے، بمناسبت انتقال امام خمینی(ره) ایک سیمینار بعنوان"امام خمینی(ره) عہد حاضر کے تناظر میں" منعقد کیا گیا ہے.
اس سیمینار سے رکن جماعت اسلامی پاکستان، بلوچستان، کالم نویس جناب امان اللہ شادیزئی صاحب، علامہ حسنین وجدانی صاحب اور مرکزی رکن مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید ہاشم موسوی صاحب خطاب کرینگے۔
مقام: میجر نادر علی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ.
سیمینار میں تمام مومن و مومنات سے بھر پور شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔