ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر و افطار اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری پانی و بجلی کہتے ہیں کہ بجلی کا شارٹ فال 5 سے 6 ہزار میگا واٹ تک ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کی صدارت میں ہوا،کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پانی و بجلی یونس دھاگا نے کہا کہ کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 سے 6 ہزار میگا واٹ ہے، ان کا کہنا تھا کہ سحری کے اوقات میں اڑھائی بجے سے لے کر ساڑھے تین تک جبکہ تراویح کے لئے 7 بجے سے لے کر 11 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پانی و بجلی نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دہیی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔