ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق یمن پر آل سعود کی بربریت کے آغاز سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں-
یمن کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق چھبیس مارچ سے یمن کے مختلف علاقوں پر جاری آل سعود کی بمباری میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں-
ایک رپورٹ کے مطابق اب تک سعودی جارحیت میں دو ہزار دو سو چھتیس افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں دو سو انتیس خواتین اور چار سو گیارہ بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد آٹھ ہزار اکّیس ہے جس میں پانچ سو اکیاسی خواتین اور سات سو چھیاسٹھ بچّے شامل ہیں- اس رپورٹ کے مطابق اب تک اکسٹھ اسپتالوں اور طبی مراکز نیز تیرہ ایمبولینس گاڑیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے-
یمن میں حفظان صحت کی صورت حال نہایت ابتر ہے اور دواؤں کی قلّت اور ماحولیات کی آلودگی کے سبب ملیریا پھیلا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک بیس ہزار افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں-