پاکستان: یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 18 جون سے ہوگا

IQNA

پاکستان: یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز 18 جون سے ہوگا

11:36 - June 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3315042
بین الاقوامی گروپ: حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 18 اشیا خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہوگا۔

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک میں 18 اشیا خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 18 اشیا خورد و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے جس میں آٹے پر چار روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے‘ گھی پر 8 روپے‘ دالوں پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی ہے۔

46447

ٹیگس: سبسڈی ، رمضان ، ریلیف
نظرات بینندگان
captcha