ایکنا نیوز- کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک پہاڑی ایسی ہے جہان قران کریم کے 90 لاکھ سے زائد نایاب نسخے موجود ہیں جبل نور کہلائی جانے والی اس پہاڑی میں بنائے گئے غاروں کو رمضان المبارک میں لوگ اللہ بزرگ و برتر سے قربت کا سب سے بہترین زریعہ خیال کر تے ہیں۔
۱۹۹۲ کو حاجی اللہ نور اور انکے دوستوں کے تعاون سے بنائے گئے ان غاروں میں تین سو پچاس سال پرانے قیمتی اور نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔
رمضان المبارک میں لوگ ان غاروں کا دورہ کرنے اور یہاں عبادت کرنے کو خدا سے قرب کا بہترین زریعہ سمجھتے ہیں۔
سولہ ایکڑ علاقے پر محیط ان طویل غاروں میں ملک بھر سے فرسودہ اور شہید قرآنی نسخوں کو جمع آوری کرکے بوریوں میں بند اور سرنگ نما غاروں میں محفوظ کیا جاتا ہے۔