ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفجر» کے مطابق تکفیری تنظیم داعش نے سوشل میڈیا پرقدس میں موجود عیسائیوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ رمضان ختم ہونے سے پہلے قدس شریف سے نکل جائے ۔
اس دھمکی آمیز پیغام میں عیسائیوں کو «کافر» کو کہا گیا ہے اورانکو جلد از جلد نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
داعش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قدس سے نہ نکلنے کی صورت میں عید کے دن انکے سروں کو کاٹ دیا جائے گا۔
قدس کے پادری «میشل صباح» نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایسے دھمکیوں سے وہ ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دھمکی کا مقابلہ کریں گے اور اپنی سرزمین پر موجود رہیں گے
انہوں نے تمام عیسائیوں اور مسلمانوں سے پرامن اور بلا خوف رہنے کی درخواست کی ہے۔