سوڈان؛علماء نے داعش سے تعاون کو حرام قرار دے دیا

IQNA

سوڈان؛علماء نے داعش سے تعاون کو حرام قرار دے دیا

9:32 - July 08, 2015
خبر کا کوڈ: 3325782
بین الاقوامی گروپ: سوڈان علماء کونسل کے سیکریٹری نے داعش سمیت دیگر شدت پسند تکفیری گروہوں میں شرکت کو حرام قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «النیلین» کے مطابق ،سوڈان علماء کونسل کے رہنما شیخ محمدعثمان صالح نے مسلمانوں کے قتل و غارت میں ملوث تمام شدت پسند تنظیموں سے تعاون اور ان میں شرکت کو حرام قرار دیا۔


انہوں نے بعض سوڈانی طلباء کے داعش میں شمولیت کی اطلاعات پر کہا : ایسے لوگ دراصل بیرونی ممالک میں غلط تبلیغات کی وجہ سے گمراہ ہوئے ہیں۔


شیخ محمدعثمان صالح نے شدت پسندانہ سوچ سے مقابلے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو ان گمراہ تنظیموں سے دور رکھیں۔

3325439

ٹیگس: داعش ، حرام ، سوڈان ، علماء
نظرات بینندگان
captcha