ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «essalamonline.com» کے مطابق الجزائر میں بارہویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے الجزیرہ میں شروع ہوچکے ہیں
الجزائر کے صدر«عبدالعزیز بوتفلیقه» کی زیر نگرانی منعقدہ مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں وزارت مذہبی امور کے وزیر محمد عیسی اور دیگر اعلی حکام اور علماء شریک تھے
وزیر اوقاف نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلی بار پانچ غیر مسلم ممالک سے قرآنی نمایندے مقابلوں میں شریک ہیں
بارہویں قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالک سے قرآنی نمایندے شرکت کررہے ہیں جبکہ ججز کا تعلق سعودی عرب،مراکش اور الجزایر سے ہیں.
اختتامی تقریب ( 27 ماه مبارک رمضان) کی رات منعقد ہوگی جسمیں الجزایر کے صدر شرکت اور جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے.
ان مقابلوں کے سائیڈ میں پندرہ سال سے کم بچوں کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ہے
ایران کے «محمد خاکپور»، حفظ مقابلوں میں شرکت کررہا ہے ۔