الکوثر چینل کا فائنل راونڈ / کامیاب قرآء کا اعلان

IQNA

الکوثر چینل کا فائنل راونڈ / کامیاب قرآء کا اعلان

9:26 - July 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3328875
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل کے زیر اہتمام آٹھویں حسن قرآت مقابلوں کا آخری مرحلہ

ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے نمائندے «سید ابراهیم حسینی‌بخش» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ قرآنی مقابلہ بعنوان «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» میں سیمی فائنل مقابلے اختتام کو پہنچے ہیں اور
ایران کے محمد زاهدی ،افغانستان کے احمد حسین مهرزاد ،مصر کےعلاءالدین حمزه ،جرمنی کے یونس عبدالقادر اور عراق کےعلی جواد حسین فاآخری راونڈ کے لیے منتخیب ہوگئے ہیں ۔
حسنی بخش کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے شروع ہونے والے مقابلوں کا سیمی فائنل  پانچ رات تک جاری رہا جنمیں فائنل کے لیے قاریوں کا انتخاب کیا گیا
انہوں نے کہا کہ فائنل مقابلوں ججز کے فرائض وہی انجام دیں گے جوسیمی فائنل میں تھے
ان ججز میں ایران کے «عبدالرسول عبایی» وقف اور ابتدا،  شام کے«محمد عارف العسلی» لحن، عراق کے «کریم یاسر» تجوید اور مصر کے«شیخ محمد علی جابین» صوت کے شعبے میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حسینی بخش نے مقابلوں کے انعامات کے حوالے سے کہا کہ  اول پوزیشن کے لیے  5 هزار ڈالر جبکہ دوم تا پنجم کے لیے چار،تین،دو اور ہزار ڈالر  نقد انعام رکھا گیا ہے
الکوثر ٹی وی چینل پر مقابلہ حسن قرآت بعنوان «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» رمضان المبارک کے آغاز سے شروع کیا گیاتھا اور بذریعہ ٹیلی فون مقابلوں میں  ۳۳ ممالک سے ۹۸ قاری شرکت کررہے تھے ۔

3328636

نظرات بینندگان
captcha