ایکنا نیوز-وئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان یونیورسٹی کے قریب جمعہ کی رات گیارہ بجے دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خود کش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں سات سے آٹھ کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کی عمر تقریباً 25 سال تھی۔
سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے بھی خود حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے ہزارہ ٹاؤن میں داخلے کی کوشش کی لیکن عوام رضا کار کے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور خواتین کے لباس میں ملبوس تھا۔
’خاتون کے کپڑوں میں ملبوس حملہ آور کو روکنا بہت مشکل ہوتا ہے‘۔
اکبر حسین درانی نے کہا کہ چوکیدار نے جان کا نذرانہ پیش کر کے متعدد قیمتی جانیں بچا لیں۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔