الکوثر مقابلہ حسن قرآت؛ ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن

IQNA

الکوثر مقابلہ حسن قرآت؛ ایرانی قاری کی پہلی پوزیشن

9:49 - July 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3329144
بین الاقوامی گروپ: الکوثر چینل میں جاری مقابلہ حسن قرآت بعنوان «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» میں ایران کے «محمد زاهدی» مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب قرار

ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے نمائندے «سید ابراهیم حسینی‌بخش» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ فائنل مقابلوں میں محمد زاهدی نے مقام اول حاصل کیا ہے
انہوں نے مقابلہ حسن قرآت کے حوالے سے کہا : ایرانی قاری محمد زاهدی نے  88 پوائنٹ حاصل کیا جبکہ
مصر کے قاری علاءالدین حمزه  اور افغانستان کے قاری احمد حسین مھرزاد دونوں نے 87.5 جرمنی کے قاری یونس عبدالقادر نے 85 اور عراق کے قاری علی جواد نے 83 پوائنٹ اسکور کرکے بالترتیب اول تا پنجم مقام لینے میں کامیاب  ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مصر اور افغانستان کے برابر نمبر حاصل کرنے پر مصری قاری کو تجوید میں ایک نمبر زیادہ لینے پر دوم قرار دیا گیا
حسینی بخش نے فائنل مقابلوں کو سخت مقابلہ قرار دیا اور کہا کہ ججز کے فرائض ایران کے «عبدالرسول عبایی» شام کے «محمد عارف العسلی» عراق کے «کریم یاسر» مصر کے «شیخ محمد علی جابین» انجام دے رہے تھے
آٹھواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ بعنوان  «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» میں دنیا بھر سے اٹھانوے قاری شرکت کررہے تھے اور رمضان المبارک کے آغاز سے شروع ہونے والا مقابلہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔

3328895

نظرات بینندگان
captcha