الجزائر «شدت پسندی سےمقابله » سیمینار کا انعقاد

IQNA

الجزائر «شدت پسندی سےمقابله » سیمینار کا انعقاد

9:14 - July 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3331933
بین الاقوامی گروپ: بین الاقومی سیمینار«شدت پسندی سےمقابله » بدھ اور جمعرات کو الجزائر کے دارالحکومت میں منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه النهار کے مطابق اس سیمینار میں پچاس ممالک سے دانشور شرکت کریں گے
الجزایر اور اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں دہشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا
اس سیمینار کا آئیڈیا وائٹ ہاوس میں پیش کی گئی تھی تاکہ شدت پسندی کا مقابلہ ممکن بنایا جاسکے
سیمینار میں درج زیل موضوعات پر تبادلے خیال ہوں گے
«دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدت پسندی سے مقابلے کی اہمیت »، «عدالت اور زندان کا شدت پسندی سے مقابلے میں کردار» اور «شدت پسندی سے مقابلے میں مذہبی اداروں کا کردار»
میڈیا ، سٹیلایٹ چینل اور مذہبی پرگراموں کا شدت پسندی سے مقابلے میں کردار اور اہمیت پر گفتگو بھی سیمینار کا حصہ ہے
سول سوسائٹی اور اسلاموفوبیا کا شدت پسندی سے مقابلے میں تعلق اور کردار پر مباحثے سیمینار میں شامل ہیں
سیمینار کے شرکاء سے شدت پسندی سے مقابلے کے لیے تجاویز اور راہ حل طلب کیا جائےگا۔

3331814

ٹیگس: سیمینار ، شدت ، پسندی
نظرات بینندگان
captcha