ایکنا نیوز- عالمی ویب سایٹ «الکفیل»،کے مطابق کربلاء میں روضہ حضرت عباس(ع) کے امام حسن (ع) ہال میں ثقافتی فیسٹیول منعقد کی گئی۔
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں عراق اور دیگر ممالک کی اعلی مذہبی اور علمی شخصیات شریک تھیں
روضہ حضرت عباس(ع) کے متولی سید احمد الصافی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : ائمه معصومین(ع) کے مزارات اور قبروں کو مسمار کرنا بہت بڑی مصیبت اور لمحہ فکریہ ہے
معروف عالم دین تیجانی سماوی بھی اس پروگرام میں شریک تھے ۔ انہوں نے اس تقریب سے خطاب میں امام باقر کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور آپکے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا : امام باقر(ع) کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ بہت زیادہ اپنے جدامجد رسول اکرم (ص) سے مشابہت رکھتے تھے۔
تقریب کے اختتام پر نمائشگاہ کا افتتاح کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں عراقی اور غیرملکی آرٹسٹوں کے فن پارے شامل ہیں ۔