یمن پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

IQNA

یمن پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

14:10 - July 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3335368
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جنوبی یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے.

ایکنانیوز-ایران ریڈیو-اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی، جن میں ایک سو تیس سے زیادہ بے گناہ عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں، شدید مذمت کی ہے- مرضیہ افخم نے سنیچر کی رات ایک بیان میں کہا کہ رہائشی علاقوں اور شہری تنصیبات پر حملہ کرنا عالمی انسان دوستانہ قوانین و اصول کے منافی ہے اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے توقع ہے کہ وہ اس طرح کے حملوں کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوری تدابیر اختیار کریں گے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنی شہریوں بالخصوص بچوں اور عورتوں کی حفاظت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے- مرضیہ افخم نے کہا کہ یمن پر حملہ اور اس کا محاصرہ جاری رہنے کا نتیجہ انتہا پسندی بڑھنے اور القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے سوا کچھ نہیں نکلے گا- یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوبی شہر تعز پر سنیچر کے دن سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں ایک سو تیس سے زائد عام شہری شہید اور دسیوں بے گناہ افراد زخمی ہوئے ہیں- یمن میں سعودی عرب  کی جانب سے جنگ بھڑکانے کا مقصد، اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا ہے- قابل ذکر ہے کہ یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کو یمن میں امریکی-سعودی منصوبے کے تحت برسر اقتدار لایا گیا تھا-

73007

ٹیگس: سعودی ، عرب ، یمن ، ایران ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha