مصر؛ تفریح گاہوں پر اسکارف کے ساتھ آنے پر پابندی

IQNA

مصر؛ تفریح گاہوں پر اسکارف کے ساتھ آنے پر پابندی

8:41 - August 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3337218
بین الاقوامی گروپ: سیکورٹی کے نام پر اکثر اہم ہوٹلوں اور تفریحی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی جارہی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (IINA)،کے مطابق حجاب پابندی والے تفریح گاہوں،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ وغیرہ  کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں نے بتایا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مسلمان باحجاب خواتین کے لیے مشکلات پیدا کرانا ہے۔


مصر کی وزارت سیاحت کے مطابق سرکاری طور پر کویی ایسا قانون نہیں بنایا گیا ہے اور شہری اسطرح کے تفریحی مقامات اور ہوٹلوں کے خلاف شکایت کرسکتے ہیں۔

مصر کی 80 ملین کی آبادی میں 90 فیصد لوگ مسلمان ہیں ۔

3337058

ٹیگس: مصر ، حجاب ، پابندی ، ہوٹل
نظرات بینندگان
captcha