امریکہ؛ مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف میڈیا مہم کا آغاز

IQNA

امریکہ؛ مسلمانوں کی جانب سے داعش کے خلاف میڈیا مہم کا آغاز

8:46 - August 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3337225
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا پر داعش سے مقابلے کے لیے آن لاین مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ امن ومحبت کا پیغام عام کیا جاسکے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «NPR» کے مطابق  «رکلمیشن اسٹوڈیوز» کے عنوان سے درجنوں ویڈیو کلپ اپ لوڈ کیا گیا ہے جنمیں داعش اور مسلمانوں کے حوالے سے زہنوں میں اٹھایے گئے سوالات کے جوابات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے
ایوانزویل شہر کے روحانی پیشواء اور اس مہم کے رکن  سے انٹرویو بھی کلیپ میں شامل ہے
اس کلیپ میں اس سے مسلمان اور امن و محبت کے حوالے سے سوال پوچھا گیا ہے جسکے جواب میں اسکا کہنا تھا کہ انسانوں کاقتل ہر صورت میں منع ہے اور اس حوالے سے سوال کی گنجائش ہی نہیں

اس مہم میں شامل عطیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کو دورکرے۔

 

ایک اور رکن پارسونزکا کہنا تھا کہ کوشش کی گی ہے کہ جوانوں کی رہنمائی کی جاسکے اور داعش جو سوشل میڈیا کے زریعے سے جوانوں کو گمراہ کررہی ہے اسکا مقابلہ اسی انداز میں کیا جائے.

اس مہم میں شامل ایک اور رکن ریچارد ماس کا کہنا تھا کہ داعش کم معلومات اور کم علم رکھنے والے جوانوں کو گمراہ کرتی ہے اور اس حوالے سے کوشش ہے کہ جوانوں کو معلومات فراہم کیا جائے تاکہ وہ اس گمراہی سے بچ سکے۔

3336822

نظرات بینندگان
captcha