افغانستان؛ «بغلان» میں متعدد مساجد نذر آتش

IQNA

افغانستان؛ «بغلان» میں متعدد مساجد نذر آتش

8:20 - August 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3337685
بین الاقوامی گروپ: مسلح افراد نے افغانستان کے صوبے بغلان میں پانچ مساجد کو آگ لگا دی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «طلوع نیوز»کے مطابق گذشتہ روز بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ مساجد نذر آتش کرکے مساجد کو بھاری مالی نقصان پہنچایا
ادارہ حج و اوقاف کے صدر عبدالرشید کے مطابق افغانستان کے بغلان صوبے کے گاوں «دند غوری» میں مساجد کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے
اب تک طالبان سمیت کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ داعش واقعے میں ملوث ہوسکتی ہے
پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے
قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں آٹھ لاکھ کے لگ بھگ لوگ آبادہیں۔

3337456

نظرات بینندگان
captcha