پاکستان؛ طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کا آغاز

IQNA

پاکستان؛ طلباء کے لیے خصوصی قرآنی کلاسز کا آغاز

8:14 - August 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3338595
بین الاقوامی گروپ: دارالقرآن اہل بیت کی جانب سے کوئٹہ کے امام بارگاہ فاطمیہ میں قرانی کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اسکول ،کالج اور یونیورسٹی سطح کے طلباء اور جوانوں کے لیے رو خوانی ،تجوید اور قرآت کلاسز منعقد کی جارہی ہیں ۔


ماہر قرانی اساتذہ کی زیر نگرانی کلاسز میں پانچ سے پچیس سال تک کے طلباء شرکت کرسکتے ہیں ، کلاسز نماز مغربین کے فورا بعد امام باگاہ فاطیہ واقع علمدار روڈ میں منعقد ہوں گی۔
خواہشمند طلباء فوری رابطہ کریں ۔


جوانوں میں اسلامی اور قرآنی تعلیمات کی ترویج کلاسوں کا مقصد بتایا جاتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ دارالقرآن اہل بیت ایک سرگرم قرآنی ادارہ کے حوالے سے معروف ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha