ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ESPN FC»کے مطابق مذکورکلبوں کے شائقین کی جانب سے اسلام مخالف پوسٹر شائع کرنے پر ان کلبوں پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے
چیک فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ «ویکٹوریا پلزن» اور «یابلونٹس» فٹبال کلبوں پر ایک لاکھ کراون جرمانہ عائد گیا ہے
چیک ری پبلیک کی دس ملین آبادی میں پندرہ ہزار مسلمان شامل ہیں۔
سال 2004 کواس ملک میں رسمی طور پر اسلام کی حیثیت کو تسلیم کیا گیا۔
مغربی ممالک کے بعد اس ملک میں بھی اسلامو فوبیا کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے۔
جنوری 2015 کو چیک میں ایک سیاست دان کی جانب سے مسجدوں میں سور اور کتے لے جانے کے بیان پر شدید اعتراضات سامنے آئے تھے۔