نائب‌‌امیر جماعت اسلامی پاکستان: مغربی منفی تبلیغات کے باوجود اسلام پھیل رہا ہے

IQNA

نائب‌‌امیر جماعت اسلامی پاکستان: مغربی منفی تبلیغات کے باوجود اسلام پھیل رہا ہے

8:36 - August 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3345442
بین الاقوامی گروپ: راشد نسیم کے مطابق اسلام کے خلاف زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور جوان اسلام پر عمل کو فخر سمجھتا ہے

ایکنا نیوز- خانہ فرہنگ حیدرآباد کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے ایک نشست سے کہا کہ اسلام کے خلاف زہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور جوان اسلام پر عمل کرکے اس کو اپنے لیے فخر سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا : پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک میں دیگر ایزم جیسے  (مارکسیسزم، امپریالیزم و...) کے لیے آگے بڑھنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔


راشد نسیم کا کہنا تھا: پاکستان کے بنیادی قانون اور اداروں کے استحکام  میں جماعت اسلامی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے عوام کی مشکلات کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف دین دار اور باایمان افراد ہی معاشرتی اور اقتصادی مسایل کو حل کرسکتے ہیں ۔

3345017

نظرات بینندگان
captcha