لندن؛ خدا کے ۹۹ نام کے حوالے سے خصوصی تربیتی قرآنی کورس کا انعقاد

IQNA

لندن؛ خدا کے ۹۹ نام کے حوالے سے خصوصی تربیتی قرآنی کورس کا انعقاد

7:55 - August 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3349606
بین الاقوامی گروپ: اسمائے حسنی کے معانی اور تفسیر کے حوالے سے دو روزہ کورس اگلے مہینے لندن میں منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «iidr»،کے مطابق اکثر لوگ اپنے گھروں میں فریم اور کمپیوٹر یا موبائل اسکرین پر اسماء حسنی بڑے شوق سے ڈسپلے کرتے ہیں مگر شاید کم لوگوں کوعلم ہو کہ ان ناموں کی کیا اہمیت ہے اور خدا نے کیوں ان ناموں کو مقام دیا ہے اور ان ناموں کے ورد یا کہنے سے ہماری زندگی میں کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
لندن میں دو روزہ کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں اسمائے حسنی کی حکمت اور فلسفے کو اجاگر کیا جائے گا اور زندگی میں اسکے اثرات اور ان صفات پر عمل کی اہمیت کے حوالے سے لیکچرز دیے جائیں گے۔

اسی طرح پروگرام میں أسمائےحسنی کے زریعے سے خدا سے رابطے کی اہمیت پر گفتگو بھی ہوگی۔


کورس کا اہتمام اسلامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔
مانچسڑ میں اسلامک اسکول کے  قرآنی مضمون کے استاد حافظ حمدالرحمن فهیم اس کورس میں استاد کے فرائض انجام دیں گے۔

3347195

ٹیگس: کورس ، قرآن ، اسماء ، لندن
نظرات بینندگان
captcha