سعودی عرب کے فوجیوں کی ہلاکت

IQNA

سعودی عرب کے فوجیوں کی ہلاکت

13:18 - August 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3352868
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب نے منگل کے دن اپنے سرحدی علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا

ایکنا نیوز- شفقنا- سعودی عرب نے منگل کے دن اپنے سرحدی علاقے میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملوں میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین فوجیوں کے علاوہ سرحدی علاقے میں ایک اور سعودی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے جوابی حملوں میں سعودی عرب کے اب تک ساٹھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ البیضا میں آپریشن کر کے متحدہ عرب امارات کی تین بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی ہیں جبکہ مزید تین گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

49310

نظرات بینندگان
captcha