ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اخبارک نیٹ» کے مطابق مصری رائٹر کا کہنا تھا کہ
حضرت محمد(ص) کا کردار ادا کرنا اسلام کی توہین نہیں ۔ انہوں نے مجید مجیدی کی فلم محمد رسول الله (ص) کو مغرب میں اسلام کا تعارف قرار دیتے ہوئے اسے بہترین فلم قرار دیا
مصری ٹیلی ویژن کے پروگرام «کلام جراید» سے گفتگو میں ابراهیم عبدالمجید نے کہا کہ قرآن سے ثابت نہیں ہوتا کہ آنحضرت کا کردار پیش نہیں کیا جاسکتا ہے اور میرے خیال میں اس فلم میں بہترین انداز میں آنحضرت کے کردار کو پیش کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم جدید دور میں بسر کررہے ہیں اور مخالفتوں کے باوجود اس فلم کی دنیا میں نمائش ہوگی اور جامعہ الازھر کی مخالفت اس فلم کے حوالے سے میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بعض عربی ممالک اور جامعہ الازھر وغیرہ «محمد رسول الله(ص)» فلم کی نمائش کی مخالفت کررہی ہیں ۔ فلم ساز مجید مجیدی نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلم میں رسول اکرم (ص) کا چہرہ مبارک نہیں دکھایا گیا ہے مگر جامعہ الازھر یہی بہانہ بناکر فلم کی مخالفت کررہی ہے کہ فلم میں آنحضرت کے چہرے اور آواز کو پیش کیا گیا ہے.