روس میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

IQNA

روس میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا اہتمام

7:42 - August 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3354311
بین الاقوامی گروپ: قرآنی مقابلوں میں حافظ«موسی معتمدی»، ایران کی نمائندگی کریں گے

ایکنا نیوز- روس میں آٹھ اکتوبر  سے شروع ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلے روس کی مفتی کونسل کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں جسمیں ایران کی نمائندگی موسی معتمدی کریں گے
حسن قرآت اور حفظ قرآن مجید کے بین الاقوامی مقابلے ہر سال بالترتیب منعقد ہوتے ہیں ایک سال حفظ کے جبکہ دوسرے سال قرآت کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں

گذشتہ سال قرآت کے مقابلے ہونے کے بعد اس سال حفظ مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔
حافظ موسی معتمدی ایران کے شہر قم سے تعلق رکھتا ہے اور ایران میں مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر رہ چکا ہے۔


گذشته سال حسن قرآت کے مقابلوں میں مهدی غلام‌نژاد نے ایران کی نمائند گی کی اور مقابلہ قرآت میں وہ مقام دوم حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا ۔
اسی طرح اس سے پہلے ایران کے قاری امین پویا، روس میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں مقام اول اپنے نام کرچکا ہے۔

3354049

ٹیگس: قرآن ، قرآت ، حفظ ، مقابلے ، روس
نظرات بینندگان
captcha