اردن کی جانب سے مسجدالاقصی کی مکمل حمایت کا اعلان

IQNA

اردن کی جانب سے مسجدالاقصی کی مکمل حمایت کا اعلان

8:03 - September 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3355724
بین الاقوامی گروپ: ملک عبدالله نے قدس شریف اور مسجد الاقصی کی مکمل حمایت پر تاکید کی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «china.org»، کے مطابق اردن کے ملک عبدالله دوم نے فلسطین کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات میں مسجدالاقصی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے فلسطینی گروپوں اور عالم اسلام میں اتحاد کا مطالبہ کیا
انہوں نے اردن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا بھرپور یقین دلایا

اردن کے شاہ نےصهیونی رژیم کی جانب سے مسجد الاقصی اور دیگر مقدس مقامات پر پالیسی کی مذمت کی اور ان اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

محمود عباس نے اس ملاقات میں اردن کی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اردنی حکومت نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں پر بند کرنے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

3354520

نظرات بینندگان
captcha