امریکہ ؛ ہیوسٹن میں مرکزی امام بارگاہ المرتضیٰ میں بلوچستان اسمبلی کے ممبرآغا رضا کا عوام سے خطاب

IQNA

امریکہ ؛ ہیوسٹن میں مرکزی امام بارگاہ المرتضیٰ میں بلوچستان اسمبلی کے ممبرآغا رضا کا عوام سے خطاب

8:31 - September 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3360679
بین الاقوامی گروپ: شیعہ کیمونٹی نے پاکستانی شیعوں کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

ایکنا نیوز- امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے نے شیعہ کیمونٹی سے ملاقات کی ۔
امام بارگاہ المرتضی میں شیعہ نمائندے نے خطاب میں کہا کہ ہمارے معزز مہمان ممبر بلوچستان اسمبلی جناب آغا رضا , ایک معلم , پولیٹکل سائنس اور ماس کمیونیکیشن کے طالب علم، صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار اور کوئٹہ پاکستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے منتخب نمائندہ کا یہاں آنا قابل تحسین ہے.
انہوں نے کویٹہ میں چلینجز اور مشکلات کے حل کے حوالے سے آغا رضا کی کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ہیوسٹن میں پیروان اہل بیت اخلاقی اور سیاسی طور پر پاکستان اور بالخصوص کویٹہ عوام کی حمایت سے دریغ نہین کریں گے۔

ہیوسٹن کے مومنین نے کویٹہ دھرنے میں عوام کی ہمت اور احتجاج کو تاریخی واقعہ قرار دیا اور شہیدوں کی ماوں اور بہنوں کے جذبوں کو سلام پیش کیا ۔

آخر میں اس تقریب کا اختتام دعا امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha