سعودی عرب؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 66 ممالک شرکت کریں گے

IQNA

سعودی عرب؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 66 ممالک شرکت کریں گے

8:26 - September 12, 2015
خبر کا کوڈ: 3361308
بین الاقوامی گروپ: سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چیاسٹھ ممالک سے 124 قرآنی نمائندے شریک ہوں گے

ایکنا نیوز- روزنامه «الوئام» کے مطابق بین الاقوامی حفظ،قرآت اور تفسیر کے مقابلے 25 تا 29 محرم الحرام کو مکہ مکرمہ میں منعقد ہوں گے۔


مقابلوں کے انچارج «منصور بن محمد السمیح» کا کہنا تھا کہ مقابلوں میں چیاسٹھ ممالک سے 124 قرآنی نمائندے شریک ہوں گے۔


انہوں نے کہا مقابلوں میں شرکت کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کی عمر 25 سال سے زائد نہ ہو اور اس سے پہلے اس مقابلے میں شرکت نہ کی ہو اور اپنے ملک میں بھی قومی سطح پر پوزیشن ہولڈر نہ رہا ہو۔

3361217

نظرات بینندگان
captcha