ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اخبار الیمن» کے مطابق یمن کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ سنیکڑوں حجاج جنہوں نے حج کے لیے پیسے جمع کرائے تھے ویزہ نہ ملنے پر احتجاجا انہوں نے اپنے اخراجات کے پیسے سعودی جارحیت سے مقابلے کے لیے رضا کار فوج کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہیں
سعودی عرب نے انصاراللہ کے خوف اور بہانے سے یمنی حجاج کو ویزہ دینے سے انکار کیا ہے
سعودی اعلی حکام کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد یمنی حجاج کو سعودی عرب نے ویزہ دینے انکار کردیا ہے۔
امیرمکہ کے مطابق سیکورٹی مقاصد کے پیش نظر یمنیوں کو حج میں اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب ہر سال ایرانی حاجیوں کو بھی مشرکین (امریکہ- اسرائیل) سے بیزاری کا اظھار کرنے سے روکنے کی کوشش اور اس اقدام کو نادرست قرار دیتا ہے۔
ہر سال تین ملین سے زائد حجاج کرام دنیا کے ایک سو اسی ممالک سے حج کے لیے سعودی عرب آتے ہیں اور ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد سیکورٹی فورسز حفاظتی فرائض انجام دیتی ہیں۔