مسجد الحرام کے اطراف میں تعمیری کام اور کرین حادثے پر آیت‎الله‌العظمی مکارم شیرازی کی کڑی نکتہ چینی

IQNA

مسجد الحرام کے اطراف میں تعمیری کام اور کرین حادثے پر آیت‎الله‌العظمی مکارم شیرازی کی کڑی نکتہ چینی

7:54 - September 13, 2015
خبر کا کوڈ: 3361759
بین الاقوامی گروپ: آیت‎الله‌العظمی مکارم شیرازی نے کرین حادثے میں جانوں نقصان پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود میں حرمین کی خدمت کی صلاحیت نہیں

ایکنا نیوز- مفسر قرآن اور نامور مرجع تقلید  آیت‎الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے درس خارج کے موقع پر گفتگو میں مکہ میں حادثے پر افسوس کا اظھار کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی
آیت‎الله العظمی ناصر مکارم شیرازی نے آل سعود کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسی عقل سلیم اجازت دیتی ہے کہ اس موقع ہر جہاں لاکھوں کا اجتماع ہو وہاں آپ چھتوں کے اوپر ایسا کرین رکھے جسکے گرنے کا خدشہ موجود ہو
انہوں نے کہا کہ ضرورت تھی کہ کم از کم اس موقع پر کام کو روک کر ان کرینوں کو سائیٹ کیا جاتا تاکہ ایساواقع رونما نہ ہوتا
آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا کہ سعودی حکام طوفان کوبہانہ بنا رہے ہیں حالانکہ ہر کسی کو اتنی سمجھ ہے کہ طوفان یا تیز آندھی کو مدنظر رکھتے ہیں
انہوں نے مسجد الحرام کے اطراف میں بلند و بالا عمارات کو بھی نادرست قرار دیتے ہوئے ان عمارتوں کی تعمیر کو خانہ کعبہ کی بے احترامی کے مترادف قرار دیا
آیت‌الله مکارم شیرازی نے کہا کہ وجہ یہ ہے کہ آل سعود بیت اللہ کو اپنی جائیداد اور ملکیت سمجھتی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ بزرگ علماء کے مشورے سے خانہ کعبہ کے اطراف کی بلند عمارتوں کو گرایا جائے اور ان مقامات پر ایک منزل سے بلندتر عمارت کی تعمیر پر پابندی عائد کی جائے۔
آیت الله مکارم شیرازی نے اس امید کا اظھار کیا کہ عالم اسلام کے بزرگ علماء ان موضوعات پر غور فرمائیں گے۔

3361518

ٹیگس: آیت ، اللہ ، ناصر ، آل ، سعود ، کرین ، حج ، تنقید
نظرات بینندگان
captcha