ایکنا نیوز- شفنقا نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سٹیلائٹ چینل سے انٹرویو کے دوران شیخ احمد الطیب نے کہا کہ جہاں پیروان اہل بیت امام کی زیارت کرتے ہیں وہاں پر امام علی (ع) کی اصل قبر مبارک موجود نہیں۔
انہوں نے کہا : سب جانتے ہیں کہ اس بحرانی اور پرآشوب حالات میں امام علی (ع) کو رات کی تاریکی میں نجف اشرف کے وادی السلام قبرستان میں دفنایا گیا مگر کسی کو مصدقہ جائے مدفن کا پتہ نہیں
انکا کہنا تھا کہ وادی السلام میں امام علی (ع) کی قبر مبارک ضرور موجود ہے مگر وہ جگہ نہیں جہاں لوگ زیارت کرتے ہیں۔
شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ اصحاب گرامی حضرت سلمان فارسی اور حذیفه بن الیمان کی قبریں بھی کہیں اور موجود ہیں ۔