مصر؛ قومی طلباء قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

مصر؛ قومی طلباء قرآنی مقابلوں کا آغاز

8:58 - September 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3363031
بین الاقوامی گروپ: قومی - ثقافتی قرآنی طلباء مقابلوں میں 25 یونیورسٹیز کے طلباء شرکت کررہے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوفد» کے مطابق اسلامی ثقافتی – قرآنی طلباء مقابلے ،ہفتہ جوان یا«یوتھ اسٹوڈنٹ ویک» کے
حوالے سے مصر کے شہر «اسماعیلیه» میں شروع ہوچکے ہیں ۔
مقابلوں میں مصر کے پچیس یونیورسٹیز سے طلباء شریک ہیں جنمیں «الزقازیق، کفر الشیخ، السادات، المنیا، بنها، قناة السویس، الفیوم، الأزهر، الإسکندریة، السویس، جنوب الوادی، بنی سویف، دمنهور، بور سعید، المنوفیة، حلوان، سوهاج، دمیاط، القاهرة، طنطا، أسیوط، أسوان، عین شمس، والمنصورة» وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔
ہفتہ جوان یا«یوتھ اسٹوڈنٹ ویک» پروگرام مصری شہر«اسماعیلیه» میں  «بالعلم..بالشباب تحیا مصر»(تعلیم یافتہ جوان، زنده باد مصر) کے نعرے کے ساتھ  منایا جارہاہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
«یوتھ اسٹوڈنٹ ویک» مصری صدر اور ادارہ ثقافت و جوانان کے تعاون سے اسماعیلیہ شہر کی «قناه السویس» یونیورسٹی میں منایا جارہا ہے ۔
قومی ثقافتی قرآنی مقابلوں  کی کمیٹی میں یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات، پریذیڈنٹ کمیٹی اور ایجوکیشن بورڈ کے نمائندے شامل ہیں۔

3362679

نظرات بینندگان
captcha