پاکستان ؛ عید قربان کی چھٹیوں کا اعلان

IQNA

پاکستان ؛ عید قربان کی چھٹیوں کا اعلان

9:01 - September 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3365177
بین الاقوامی گروپ: عید الاضحی کی مناسبت سے تین چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا

ایکنا نیوز- وفاقی حکومت نے 24 ستمبر بروز جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ کے دن تک عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے عید الاضحی کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحی کی 3روزہ سرکاری تعطیلات 24تا 26ستمبر جمعرات تا ہفتہ رہیں گی اور اتوار کو ختم ہو جائیں گی۔
عید فطر اور عید الاضحی پاکستان میں عوام شایان شان اور بھرپور انداز میں مناتے ہیں اور عید قربان پر لاکھوں جانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha