ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے آناتولی کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم مانوئل کارلوس ولس نے سوئیڈن میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم مہاجرین کےحوالے سے یورپی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آسٹریا کے لیے مناسب نہیں کہ وہ مسلم مہاجروں کو قبول کرنے سے انکار کرے
انہوں نے کہا : ایسی پالیسی کسی طور پر یورپ کے شایان شان نہیں
فرانسیسی وزیراعظم کا کہناتھا : آسٹریا کی جانب سے سرحد پر سختی اور خارتار لگانا شینگن معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے اور یورپی ممالک کو مہاجرین کے حوالے سے مناسب پالیسی اختیار کرنی چاہیے
قابل ذکر ہے کہ سلواکیہ اور آسٹریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف عیسائی مہاجرین کو قبول کریں گے اور آسٹریا کی سرحد پر متعدد بار سیکورٹی فورسز کی جانب سے مہاجرین کو زد وکوب کے علاوہ آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔