ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی نو ذی الحجہ یوم شہادت مسلم بن عقیل پر ابو تراب اسکاوٹ کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب معروف دعا،دعائے عرفہ اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
آج بروز جمعرات چوبیس ستمبر کو بعد از نماز ظہرین ٹھیک تین بجے بہشت حضرت زینب (س)ہزارہ قبرستان میں مجلس و محفل دعا کا آغاز ہوگا جسمیں تمام مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مجلس عزا سے حجت الاسلام علامہ سید ہاشم موسوی خطاب کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دعایے عرفہ کی اس محفل میں ہزاروں خواتین و حضرات شرکت کرتے ہیں جس میں ملک و قوم کی سلامتی ، ظہور امام اور اسلام دشمن طاقتوں کی نابودی کی دعا کی جاتی ہے.