سانحہ منیٰ:جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد18 ہوگئی

IQNA

سانحہ منیٰ:جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد18 ہوگئی

12:38 - September 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3372245
بین الاقوامی گروپ:منیٰ میں رمی کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں 18 پاکستانیوں کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے

ایکنا نیوز-خیال رہے حج میں جمعرات کو رمی کے بھگدڑ کے حوالے سے سعودی وزیر برائے صحت خالد الفالح نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ حادثے میں 769 افراد جاں بحق جبکہ 934 زخمی ہوئے،دو روز قبل دفتر خارجہ نے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 8 بتائی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ انگریزی اخبار گارجین کے مطابق شہید پاکستانیوں کے تعداد سینکڑوں میں ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مخدوم زادہ سید اسد مرتضی گیلانی، حفصہ شعیب، زرین نسیم، سیدہ نرجس شہناز، بی بی زینب، محمود ارشد، رشیداں بی بی، زاہد گل، ڈاکٹر امیر علی لاشاری، عبد الرحمن، شہناز قمر، اسلام احمد، بشریٰ بی بی، محمد حسرت، عظیم خان، محمد ادریس، امیر محمد ملوک اور گل شہناز شامل ہیں۔

1027185

نظرات بینندگان
captcha