ایکنا نیوز- سحرٹی وی- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پروحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شادی کی تقریب کوعزا میں تبدیل کردیا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شہر المخا کے رہائشی علاقے پراس وقت بمباری کردی جب لوگ شادی کی ایک تقریب میں شریک تھے۔
اس حملے میں عورتوں اوربچوں سیمت کم سے کم پچھترافراد شہید ہوگئے ہیں۔ مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔