ایکنا نیوز- امام على نقى علیه السلام کی ولادت باسعادت اور عید الاضحی کی مناسبت سے اسلامک مرکز کی جانب سے ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جشن پروگرام کا آغاز آج بروز منگل 29 ستمبر کوبعد از نماز مغربین ہوگا جسمیں تمام عاشقان اہل بیت (مرد - خواتین) کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
محفل جشن کے علاوہ نماز باجماعت، قرآت قرآن اور دعائے توسل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔
محفل جشن سے حجت الاسلام غلام علی حیدری خطاب میں سیرت امام علی النقی (ع) پر روشنی ڈالیں گے۔