ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصریون» کے مطابق سعودی حکام نے وباء پھیلنے کا بہانہ کرکے چھ سو گمنام شہید حاجیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا عمل شروع کردیا ہے
مصری حج زرائع کے مطابق مصر اور بعض دیگر ممالک کے حج حکام کو بھی اس عمل میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
سعودی حکام نے ان حاجیوں کی لاشوں کی تصاویر بنانے سے بھی منع کررکھا ہے اور انکو بغیر اجازت کے دفن کا کام شروع کرچکا ہے۔
مصر کے وزیر اوقاف «محمد مختار جمعه» کے مطابق مصر کے 37 حاجی شہداء میں شامل ہیں اور انکے لواحقین کی اجازت سے انکو سرزمین نزول وحی میں دفنایا جا رہا ہے۔