ایکنا نیوز- جشن غدیر کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں آج رات امام بارگاہ مومن آباد علمدار روڑ کوئٹہ میں رات آٹھ بجے جشن غدیر اور محفل حسن قرآت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اس پروگرام میں قرآن کی اہمیت اور عید غدیر پر خطاب کے علاوہ منقبت خوانی بھی ہوگی جبکہ مصباح القرآن اکیڈمی کے نوجوان قراء تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔
پروگرام میں تمام عاشقان اہل بیت کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ مصباح القرآن اکیڈمی میں طلباء کو تعلیم قرآن مجید کے علاوہ کمپیوٹر کورس بھی کروایا جاتا ہے ۔