مسجد الاقصی پر فلسطینی پرچم نصب ہوگا

IQNA

مسجد الاقصی پر فلسطینی پرچم نصب ہوگا

7:14 - October 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3383849
بین الاقوامی گروپ: فلسطینی اتھارٹی کے مطابق فلسطینی پرچم مسجدالاقصی اور بیت المقدس میں مقدس کلیسا پر لہرایا جائے گا

ایکنا نیوز- ملایشیاء نیوز ایجنسی «برناما» کے مطابق  «محمود عباس» کا کہنا ہے کہ جسطرح اقوام متحدہ کی عمارت پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا ہے اسی طرف مسجدالاقصی پر بھی جلد فلسطین کا پرچم نصب ہوگا

انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس،مسجد الاقصی اور دیگر فلسطینی مقامات کے دفاع کے لیے عوام تیار ہیں اور اسکے لیے کسی قیمت چکانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

محمود عباس نے کہا کہ ہم کسی پر حملہ نہیں کریں گے مگر اسرائیل بھی  مسجدالاقصی میں داخل ہونے سے گریز کرے
انہوں نے صھیونی حکام کو معاہدوں پر عمل کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کو یقین دلایا ہے کہ ہم معاہدوں سے روگردانی نہیں کریں گے مگر اسرائیل نے خلاف ورزی کی تو وہ خود مسائل اور بحران کا ذمہ دار ہوگا۔

3383620

ٹیگس: فلسطین ، پرچم ، قدس ، اقصی ، عباس
نظرات بینندگان
captcha