آیت‌الله‌العظمی صافی: حسینی عزاداروں کے پاوں چھومنا میری آرزو ہے

IQNA

آیت‌الله‌العظمی صافی: حسینی عزاداروں کے پاوں چھومنا میری آرزو ہے

8:38 - October 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3385908
بین الاقوامی گروپ: نامور مرجع تقلید نے عزاداری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : میری آرزو ہے کہ عزاداروں کے قدموں کا بوسہ لوں

ایکنا نیوز- نامور مجتہد اور حوزہ علمیہ قم کے استاد آیت‌الله‌العظمی صافی کے مختصر پیغام کا متن پیش خدمت ہے
بسم الله الرحمن الرحیم
عزاداروں اور حضرت سید الشهداء‌ علیه‌السلام پر  خدا ،اسکے اولیا اور فرشتوں کا سلام ہو اور آپ عزاداروں پر بھی سلام ہو جو
امام حسین علیه السلام کے راستے کو راہ نجات اور راہ سعادت سمجھتے ہیں۔
خدا کی آپ پر بیشمار رحمتیں نازل ہو ،آپ جو جو جذبہ فداکاری کے ساتھ امر بالمعروف اور نہی از منکر کے راستے پر گامزن ہیں ۔ اس سوگواری اور عزاداری کے راستے اور مکتب پر فخر کیجیے اور عاشورا اورسیدالشهداء علیه‌السلام اور انکے اصحاب باوفا کی یاد زندہ رکھیے جنہوں نے دین کو زندہ رکھا اور عاشقان امام حسین علیه‌السلام کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اس مکتب کا ایک ادنی سپاہی سمجھیں۔
میری آرزو ہے آپ عزاداروں کے قدموں کو بوسہ لو تاکہ آپ عاشقان امام حسین علیہ السلام میں میرا نام شامل ہو۔

3385719

نظرات بینندگان
captcha