ایکنا نیوز- سیکریٹری عالمی کمیٹی حضرت علیاصغر(ع): نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آج شیرخواران حسینی پروگرام دنیا بھر میں منعقد ہورہا ہے۔
ان پروگرامز میں حادثه عاشورا اور حضرت علی اصغر(ع) کی مظلومیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
دنیا کے سو مقامات پر تین ہزار پروگرامز کا انعقاد
سیکریٹری عالمی کمیٹی حضرت علیاصغر(ع): کا کہنا ہے کہ آج شیر خوار حسینی کے عنوان سے دنیا کے سو مقامات پر پروگرامز منعقد ہوں گے۔
پروگراموں کا آغاز آج صبح ہوگا اور ایران کے علاوہ مریکہ،یورپ اور ایشیاء کے مختلف ممالک جیسے جرمنی، لندن، سوئیڈن، کینیڈا، ترکی، بحرین، عراق، کویت، یمن، عمان، قطر، سعودی عرب، آذربایجان، پاکستان، هندوستان، افغانستان، روس، یوکراین، ملایشیاء، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نایجیریا اور تنزانیا وغیرہ میں شیرخوار حسینی کے عنوان سے پروگرامز منعقد ہوں گے۔
سیکریٹری عالمی کمیٹی حضرت علیاصغر(ع): کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ایک ملین سبز لباس بچوں اور اطفال میں تقسیم کیے جائیں گے اور مائیں اپنے بچوں کو سبز لباس میں ملبوس کرکے امام عصر (عج) سے تجدید بیعت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس عنوان کے تحت انگریزی،فارسی، عربی اور اردو زبانوں میں بین الاقوامی سیمینار منعقد کرانے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔