ایکنا نیوز- سحرٹی وی-ارنا کے مطابق ترکی کی حزب اختلاف کے رہنما قلیچدرا اوغلو نے جمعرات کو اپنی جماعت پیپلز ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر نومبر کے الیکشن میں ان کی پارٹی جیت گئی تو ترکی کی خارجہ پالیسی تبدیل ہوجائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت شام کے بحران کا اہم ترین عامل انقرہ حکومت کی غلط پالیسی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رجب طیب اردوغان کی حکومت نے علاقے کی رجعت پسند عرب حکومتوں کو اپنے لئے آئیڈیل بنا رکھا ہے اور انہیں کی پیروی کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اردوغان حکومت کی جانب سے شام کے داخلی امور میں مداخلت اور انتہا پسندی کی حمایت کے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ترکی میں شام کے بائیس لاکھ پناہ گزین موجود ہیں جو انقرہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔