ایکنا نیوز- رواں سال حج بیت اللہ کے موقع پر منیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام شہید ہو گئے تھے۔
وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اسلام آباد میں دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا شہدا منیٰ کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 1 لاکھ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
سردار یوسف نے کہا معاوضے کی ادائیگی کیلئے حج آپریشن کے بعد لواحقین اور زخمیوں سے رابطہ کیا جائے گا ، وزیر مذہبی امور نے کہا منیٰ حادثے کے 100 شہدا میں سے 64 کی تدفین حجاز مقدس ہی میں کر دی گئی۔
17 لاپتہ پاکستانیوں میں سے 2 گورنمنٹ سکیم ، 8 پرائیویٹ سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے ۔ سردار یوسف نے بتایا 7 لاپتہ پاکستانی سعودی عرب میں اقامہ ہولڈر تھے۔
وزیر مذہبی امور نے سعودی حکومت کے حج انتظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا اقدامات مثالی ہیں ، معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔