ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الشروق» کے مطابق روسی صدر نے آسمانی کتابیں قرآن مجید، انجیل ، تورات اور بودھ مذہب کی کتاب کو قابل احترام قرار دینے کی قرار داد روسی پارلیمنٹ کو پیش کردی تاکہ ان مقدس کتابوں کو دہشت گرد ی سے نہ جوڑا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے شہر «یوژنوساخالینسک» کی عدالت نے دعا اور اسکی اہمیت کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کو بعض قرآنی آیاتوں کی وجہ سے شدت پسندانہ کتاب قرار دیا تھا
روسی پارلیمنٹ میں مذہبی امور کمیٹی کے سربراہ «یاروسلاو نیلوف» کا کہنا ہے کہ آسمانوں کتابوں کو ان الزامات سے دور رکھنے پر غور کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ اور سیکورٹی حکام سے مشاورت کے بعد اقدامات کا جایزہ بھی لیا جارہا ہے۔
روسی بنیادی قانون کے مطابق روس میں عیسائیت ، اسلام ، یہودیت اور بودھ مذہب کو سرکاری طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
روس میں بیس ملین سے زائد مسلمان آباد ہے۔