پنجاب حکومت نے علامہ عون نقوی اور علامہ صادق عابدی کو مجالس پڑھنے سے روک دیا

IQNA

پنجاب حکومت نے علامہ عون نقوی اور علامہ صادق عابدی کو مجالس پڑھنے سے روک دیا

9:56 - October 19, 2015
خبر کا کوڈ: 3388856
بین الاقوامی گروپ:شیعہ علما نے مطالبہ کیا کہ ذاکرین پر پابندی ختم کرکے مجالس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کئے جائینگے

ایکنا نیوز-شفقنا-شیعہ علماء و ذاکرین کی جانب سے احتجاجی جلسہ فیڈرل بی ایریا میں منعقد ہوا، جس میں حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ وہ عزاداری امام حسین کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور سیالکوٹ اور گجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں مجالس کے انعقاد کو یقینی بنائیں، خصوصاً کراچی سے آنیوالے ذاکرین پر مجالس سے خطاب کی پابندی کو فوراً ختم کیا جائے، اس وقت کراچی سے آئے ہوئے علامہ عون نقوی، علامہ صادق عباس عابدی اور ہندوستان سے آئے ہوئے علامہ وصی اصغر کو مجالس نہیں پڑھنے دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے۔ وفاقی حکومت اس کا نوٹس لے اور ذاکرین پر پابندی ختم کرکے مجالس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر حکومت پنجاب اور سیالکوٹ انتظامیہ خصوصاً ڈی سی او کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کئے جائینگے، اس سلسلے میں شیعہ علماء و ذاکرین نے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

1600

نظرات بینندگان
captcha