ایکنا نیوز- :محرم میں درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے شیعہ سیفٹی کی HI-TECH سیکورٹی وین کی Installation کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جدید کیمروں سے آراستہ جعفر طیار کے ١٢ مقامات کی سیکورٹی کیلئے وین استمعال کی جاۓگی جس سے امام بارگاہوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ علاقے میں داخل ہونے والی گاڑیوں اور مشکوک افراد پر نظر رکھی جاۓگی ۔
گذشتہ روزصدر ہیت علماء مساجد علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے جعفر طیار میں لگایے گیے شیعہ سیفٹی کے cctv کیمروں اور فضائی نگرانی کیلئے موجود ڈرون کیمرے کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا اور جنرل سیکریٹری سیرت عباس کی کاوشوں کو سراہا۔۔
قابل ذکر ہے کہ کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں کے لیے بھی شیعہ سیفٹی کا ادارہ تعاون کی پیشکش اور کئی ایک امام بارگاہوں کو سیکورٹی آلات فراہم کرچکاہے.